آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، آخری رسومات کی تیاریاں مکمل

image

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس کے لیے دارالحکومت میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی قم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جبکہ تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق جنازے اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ ایران جائیں گے اور نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

ایرانی حکومت نے آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل جبکہ 8 جولائی کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US