فرانس میں شدید گرمی سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات

image

فرانس میں شدید گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہونے لگی۔ فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہیٹ ویو کے باعث 2 ہزار 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر صحت نے بتایا کہ گرمی سے سب سے زیادہ متاثر 12 سال سے زائد عمر کے افراد ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں شدید گرمی کے باعث مجموعی طور پر کم از کم 3 ہزار 700 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ بیلجیئم میں 1 ہزار 200 جبکہ نیدرلینڈز میں ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث 480 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US