بالی وڈ اسٹار عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ بتا دی

image

بالی وڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ عامر خان 5 جولائی کو گوری اسپرٹ کے ساتھ سادگی سے شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں عامر خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی ہمارے لیے خاص دن ہے، شادی کی ایک مختصر تقریب گھر پر رکھی گئی ہے دعا کریں کہ ہمارا سفر خوشگوار رہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو میڈیا سے متعارف کراتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل عامر خان کی شادی رینا دتہ اور بعد ازاں کرن راؤ سے ہو چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US