ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں؟ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

image

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی متوقع شادی سے متعلق نئی تفصیلات میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں دونوں نے اپنی شادی رہوڈ آئی لینڈ میں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم مقام کی معلومات منظرعام پر آنے کے بعد مبینہ طور پر منصوبہ تبدیل کر دیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب شادی کے لیے نیویارک سٹی کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن کو زیر غور لایا جا رہا ہے۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت تقویت ملی جب 2 سے 4 جولائی کے دوران وہاں ایک بڑے نجی ایونٹ کے لیے اجازت نامے کی درخواست اور قریبی سڑکوں کی بندش کی اطلاعات سامنے آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل تقریباً 100 قریبی مہمانوں کے لیے ریہرسل ڈنر بھی منعقد کیے جانے کا امکان ہے جو مغربی روایات کے مطابق شادی سے ایک روز قبل ہونے والی خصوصی تقریب ہوتی ہے۔

تاہم ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے ان خبروں یا شادی کی تاریخ کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US