برآمدات بڑھانی ہیں تو کراچی پر فوکس کرنا ہوگا، قیصر احمد شیخ

image

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ برآمدات میں اضافے پر مرکوز ہے اور اگر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے تو کراچی کو ترقی کا مرکز بنانا ہوگا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی چھ ہزار ایکڑ زمین پر اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو 10 سال کے لیے زیرو ڈیوٹی کی سہولت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ابتدا میں اسپیشل اکنامک زونز کی اجازت نہیں دے رہا تھا، تاہم حکومت نے مذاکرات کے ذریعے اسے اس پر آمادہ کیا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو غیر ضروری ریگولیشنز، سیلز ٹیکس ریفنڈز میں تاخیر اور توانائی کی بلند قیمتوں جیسے مسائل کا سامنا ہے، جن کے حل کے لیے حکومت اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حالیہ بجٹ میں ایکسپورٹرز پر عائد سپر ٹیکس بھی ختم کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانا ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US