پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 334 پوائنٹس اضافے سے 175,347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری سیشن کے دوران آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔ ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی ایس او، حبکو، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
مارکیٹ میں تیزی کی ایک بڑی وجہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت آنے کے خدشات میں ممکنہ کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 994 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 172,013 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔