عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا، چاندی شدید مندی کا شکار، قیمتوں میں بڑی کمی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی 2 روز مسلسل قیمتیں بڑھنے کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 6,500 روپے سستا ہو کر 4,29,136 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 5,573 روپے کمی کے بعد 3,67,914 روپے تک آگئی ہے۔

اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونا 5,109 روپے کی کمی سے 3,37,266 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کمی کے ساتھ 4,066 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی دیکھی گئی۔ 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 85 روپے کی کمی کے ساتھ 5,678 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 73 روپے سستی ہو کر 4,867 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.85 ڈالر گھٹ کر 52.00 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US