سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

image

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا قرض مناسب وقت تک کے لیے رول اوور ہو چکا ہے۔

انہوں نے سعودی وزیرِ خزانہ سے ہوئی مثبت ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کے پیشِ نظر اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، نیز ملک کے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہونے کی وجہ سے فی الحال مزید سعودی سپورٹ کی حاجت نہیں۔

وزیرِ خزانہ نے مزید وضاحت کی کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر سال واجب الادا تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ کسی بھی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری جاری سال دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US