ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور ایران اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
اپنے بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران ایک ناقابلِ شکست قوم ہے، جبکہ صہیونی ریاست زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تہذیب اور عوام کو کسی بھی طاقت کے ذریعے مغلوب نہیں کیا جا سکتا، تاہم قوم کو اندرونی معاملات کے حوالے سے بھی مکمل ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کو نشانہ بنانے والوں کا تعاقب کیا جائے گا اور انہیں ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شہید امام کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کے نظریات اور مقاصد کو جاری رکھیں گے۔
سربراہ قدس فورس اسماعیل قانی نے کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت اور جدوجہد کے لیے وقف کر رکھی تھی، جبکہ ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہید سپریم لیڈر کے احکامات اور وژن پر عمل کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔