کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہاٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1,496 پوائنٹس کے اضافے سے 186,868 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ مارکیٹ میں 186 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔
مارکیٹ میں ایک موقع پر 1,400 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔