سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 13,900 روپے کے اضافے سے 426,036 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 11,917 روپے بڑھ کر 365,257 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 10,925 روپے اضافے کے بعد 334,831 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 139 ڈالر کے اضافے سے 4,035 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 295 روپے اضافے سے 5,663 روپے کا ہوگیا۔

عالمی بازار میں چاندی 2.95 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 51.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US