ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے سپریم لیڈر کی رہائش گاہ کی ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
اس جاری کردہ ویڈیو میں رہائشی کمپاؤنڈ کے اس حصے کو دکھایا گیا ہے جو حالیہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا تھا۔ ایران اور اسرائیل و امریکا کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے بالکل ابتدائی روز ہی ایرانی سپریم لیڈر کی اس رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اب اس حملے کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر تباہ شدہ کمپاؤنڈ کے مناظر کو میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لایا گیا ہے۔