اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے جسٹس ارباب محمد طاہر کو کمیٹی سے الگ کر دیا گیا، جبکہ جسٹس انعام امین منہاس کو نئی رکنیت دے دی گئی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کو عدالت کے تمام انتظامی امور اور پالیسی سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، جبکہ کمیٹی کی تشکیل میں حالیہ تبدیلی کو عدالتی انتظامی ڈھانچے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔