امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، ایران کا واضح مؤقف

image

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی مذاکراتی درخواست نہیں کی تاہم قطر کے ثالثوں کے دورۂ ایران کو قبول کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے اور اس حوالے سے امریکی دعوے درست نہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا متناسب جواب دے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور مناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے جس پر امریکا نے آمادگی ظاہر کی، تاہم ایران نے اس دعوے کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US