آپریشن شعبان: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 5 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن “شعبان” کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں مؤثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US