اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور سردار عبداللطیف کھوسہ کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں وکلا سلمان صفدر، سید محمد علی بخاری اور چودھری اویس یونس کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کل اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے بھی کل اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔