تیسری شادی کے بعد عامر خان کے خلاف احتجاج، انتہا پسند برہم، پتلا نذرِ آتش

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے شادی کے بعد انتہا پسند ہندو گروہوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق بعض انتہا پسند ہندو تنظیموں نے عامر خان کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی نذرِ آتش کیا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے عامر خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو خواتین سے شادیاں کر رہے ہیں اور ہندوؤں کو کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 5 جولائی کو گوری سپراٹ سے شادی کی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گوری سپراٹ برطانیہ میں مقیم ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا خاندانی پس منظر عیسائیت سے بھی وابستہ بتایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US