امریکی وعدہ خلافیوں پر ایران کا سخت ردعمل، اسماعیل بقائی کا آبنائے ہرمز پر بڑے اقدام کا عندیہ

image

"ہم نے امریکی اڈوں پر جو کارروائیاں کیں وہ ایران کے جائز حقِ دفاع کے تحت تھیں۔ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، ایران بھی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد نہیں کرے گا۔ ایران کو اپنے دفاع پر تنقید کا نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کی، لیکن امریکا کے دباؤ نے اس عمل کو متاثر کیا۔ امریکا بار بار مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور طے شدہ مہلت کا بھی احترام نہیں کیا۔ ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، تاہم ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ کوئی بھی علاقائی ملک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ آبنائے ہرمز میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرنا ہمارا حق ہے۔"

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر مفاہمتی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکی اڈوں کو صرف اپنے دفاع کے حق کے تحت نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، تہران بھی معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم امریکا کے دباؤ کے باعث یہ پیش رفت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، لیکن ایران اپنے قومی مفادات اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان نے خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، کیونکہ تہران کسی بھی ممکنہ خطرے کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور اختیار رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US