سارہ خان کا بیٹے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب، مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی خاندانی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ دوسری بار ماں بننے کے دوران بیٹے کی خواہش رکھتی تھیں؟ اس پر سارہ خان نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش صرف ایک صحت مند بچے کی تھی، لڑکا یا لڑکی ان کے لیے اہم نہیں تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ شادی اور بچوں کے بعد اگر کسی چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس ہوتی ہے تو وہ بلا تعطل اور سکون سے سونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے بعد پرسکون نیند اب ایک یاد بن کر رہ گئی ہے۔

جب ایک مداح نے فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھا تو سارہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج کل ان کی پوری توجہ صرف اپنی دونوں بیٹیوں پر ہے۔

بیٹیوں کی آمد کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت اور مصروف ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار دور ہے اور وہ اپنی دونوں بیٹیوں کو اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت سمجھتی ہیں۔

سارہ خان نے اپنی گفتگو کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر شادی شدہ جوڑے کو صحت مند اور نیک اولاد کی نعمت عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور وہ دو بیٹیوں عالیانہ فلک اور رانیا فلک کے والدین ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US