شہید کمانڈو تحسین احمد کے جنازے پر معصوم بیٹے کی "بابا" پکار نے سب کو رلا دیا

image

بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے سپاہی تحسین کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے اس جوان کو آخری الوداع کہنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، تاہم سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والا منظر ان کے والد کا تھا، جنہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت کو فخر اور سربلندی قرار دیا۔

سپاہی تحسین کے والد نے غم کے باوجود حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو شہادت جیسا بلند مقام ملا ہے۔ انہوں نے اپنے شہید بیٹے کے ننھے بیٹے کو بھی قبر کے پاس لایا تاکہ وہ اپنے والد کی آخری رسومات کا حصہ بن سکے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا۔

یہ مناظر سامنے آنے کے بعد ہزاروں افراد نے شہید سپاہی تحسین اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے شہید کے بلند درجات، اہلِ خانہ کے لیے صبر اور وطن کے لیے دی گئی اس عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خاندان پوری قوم کا فخر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دینی پڑی ہے، جبکہ حالیہ دنوں بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے باعث متعدد افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ایسے حالات میں شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US