فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

image

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تناظر میں یہ دورہ دونوں ممالک کے دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US