امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے تحت صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے خریداروں پر پابندی عائد ہوگی۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہوگی، تاہم وہاں سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس وصول کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے طور پر جانا جائے گا اور اس نئی حکمت عملی اور ناکہ بندی کے عمل کا آغاز فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔