امریکا، ایران کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد اضافہ

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر بھی نمایاں ہونے لگے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 9.1 فیصد اضافے کے بعد 82.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 9.1 فیصد مہنگا ہو کر 77.87 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔

قیمتوں میں یہ تیزی امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سامنے آئی جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کے اعلان اور دونوں ممالک کے درمیان جاری حملوں کے تبادلے نے عالمی توانائی مارکیٹ میں خدشات بڑھا دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US