پاکستانی آموں نے ہنگری کے وزیراعظم کا دل جیت لیا، دلچسپ انداز میں اظہار تشکر

image

ہنگری کے وزیراعظم پیٹر مگیار نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے تحفے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے مینگو ڈپلومیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ ان کے لیے ایک خوشگوار حیرت تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ایک اہم عسکری مصروفیات سے بھرپور دن کے اختتام پر جب وہ اپنے دفتر واپس پہنچے تو وہاں پاکستان سے بھیجے گئے 90 رسیلے آم ان کے منتظر تھے جس نے ان کی تھکن خوشی میں بدل دی۔

پیٹر مگیار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہر ملک تحفے میں ریوالور نہیں بھیجتا۔ انہوں نے اس جملے کے ذریعے حال ہی میں ترک عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والے ریوالور کا ذکر کیا اور پاکستان کے منفرد تحفے کو مختلف انداز میں سراہا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستانی آم اتنے لذیذ تھے کہ صرف ایک گھنٹے کے اندر تمام آم ختم ہو گئے۔ انہوں نے اس خوبصورت تحفے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور آموں کے ذائقے کی بھرپور تعریف کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US