ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی صدر نے ٹرمپ کی بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں آیا میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ دشمن تمام مفاہمتی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقاعدہ جنگ میں داخل ہو چکا ہے اس لیے اب کسی بھی مفاہمتی یادداشت کی حیثیت باقی نہیں رہی۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی منظور کر لیا ہے۔