آبنائے ہرمز امریکا کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی، پاسدارانِ انقلاب کا اعلان

image

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رکھی جائے گی جب تک امریکا اپنی فوجی کارروائیاں اور جارحانہ اقدامات بند نہیں کرتا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کے روز جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو خطے میں تیل اور گیس کی برآمد کے دیگر اہم راستے بھی خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کن مخصوص گزرگاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مخالف قوتوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر ان کی کارروائیوں کے باعث عالمی منڈیوں تک تیل اور گیس کی ترسیل کا ایک اہم راستہ متاثر ہوا ہے تو دیگر برآمدی راستے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے تیل اور گیس کی برآمدات کے راستے یا تو تمام ممالک کے لیے کھلے رہیں گے یا پھر کسی کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US