اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں کھدائی کے دوران ایک میزائل برآمد ہوا، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق پلاٹ نمبر 381 میں کھدائی کے دوران میزائل ملنے پر بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے میزائل کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے کارروائی مکمل کر لی ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ میزائل وہاں کیسے پہنچا۔ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور علاقے میں کسی قسم کا خطرہ نہیں رہا۔