بھارت کی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی پر سوالات، حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہونے کی اطلاعات

image

بھارت کے جوہری انفراسٹرکچر کی سائبر سیکیورٹی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں ملک کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹس میں شمار ہونے والے کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا مبینہ طور پر ڈارک ویب پر سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق لیک ہونے والے مواد میں پاور پلانٹ کے بعض حساس نقشے بھی شامل ہیں۔ تامل ناڈو میں واقع کدن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ بھارت کے جوہری توانائی پروگرام کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اس کے سرور سے جزوی طور پر ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US