مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے سے جواب طلب

image

مولانا فضل الرحمان کے خلاف متنازع تقریر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک لطیف نے درخواست کی سماعت کی جس دوران درخواست گزار محمد وقار کے وکلاء مدثر چوہدری اور علی شان مناواں نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل پیش کیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کی ایک تقریر دیکھی جس میں شہداء کے بارے میں متنازع گفتگو کی گئی جس سے ان سمیت عوام کے جذبات مجروح ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے شہداء کے ورثاء کی دل آزاری ہوئی، لہٰذا عدالت متعلقہ اداروں کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے فریقین کے ابتدائی مؤقف سننے کے بعد ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US