سلمان خان کی میزبانی اور شخصیت نے ہمیشہ متاثر کیا، شہناز گل

image

بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز گل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شہناز گل نے کہا کہ بگ باس کے دوران انہیں لگتا تھا کہ شاید وہ سلمان خان کی پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہیں لیکن بعد میں احساس ہوا کہ وہ صرف حق اور سچ کی حمایت کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان نے جہاں ضرورت پڑی ان کی تعریف کی، وہیں غلطی پر ڈانٹنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

شہناز گل نے سلمان خان کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کا یکساں خیال رکھتے ہیں بہترین میزبان ہیں اور ہر آنے والے کو برابر کی اہمیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بگ باس 13 کے دوران سلمان خان اور شہناز گل کی خوشگوار گفتگو اور دوستانہ تعلقات نے مداحوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی، جس کے بعد دونوں اکثر خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US