دبئی میں منی ایکسچینج لوٹنے والے ملزمان 10 منٹ میں گرفتار، ایک کروڑ درہم برآمد

image

دبئی پولیس نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیرہ کے ایک منی ایکسچینج میں ہونے والی مسلح ڈکیتی کی کوشش کو محض 10 منٹ کے اندر ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق نقاب پوش مسلح ڈاکو منی ایکسچینج کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں رسیوں سے باندھنے کے بعد ایک کروڑ درہم لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک ملازم نے کسی طرح اپنے موبائل فون کے ذریعے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی دبئی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور پورے ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کا آغاز کردیا گیا۔

اس دوران پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کا کامیابی سے سراغ لگا کر انہیں دھر دبوچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے اور ان کے قبضے سے لوٹی گئی تمام رقم بھی بحفاظت برآمد کرلی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US