ریاض میں گیس سلنڈر دھماکہ، پانچ پاکستانی محنت کش جاں بحق

image

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں پانچ پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام متاثرین کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سعودی حکام نے امدادی سرگرمیاں مکمل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سفارتی حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ تمام ضروری قانونی مراحل بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

سفارت خانے کے مطابق قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی تدفین سعودی عرب میں کرنے یا انہیں پاکستان بھجوانے سے متعلق لواحقین کی خواہش اور ضابطوں کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US