امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔