متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری، ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

image

متنازع ٹویٹس کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان درخواستوں پر سماعت کریں گے، جبکہ رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 مئی کے اپنے حکم میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ اس سے قبل یہ کیس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 21 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US