آئینی معاملات کا حل سڑکوں پر نہیں، اسمبلی میں ہے، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ناقابلِ شکست ہے، جبکہ ملکی دفاع ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے ہیں تاہم انہوں نے احتجاجی تحریک کے طریقۂ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے اپنے مطالبات کے لیے غلط راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی نوعیت کے معاملات کا حل سڑکوں پر احتجاج، دھرنوں یا مظاہروں کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ ایسے معاملات کا فیصلہ صرف قانون اور آئین کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی و قانونی امور کو حل کرنے کا اختیار صرف قانون ساز اسمبلی کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US