ایران کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر بڑا حملہ، لانگ رینج ریڈار سسٹم، ریفیولنگ طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

image

مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے 'العدید ایئر بیس' پر بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تہران سے جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے قطر میں موجود امریکی العدید بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں امریکی فوج کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا جدید 'لانگ رینج ریڈار سسٹم' مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں وہاں تعینات متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئر کرافٹ (فضامیں ایندھن بھرنے والے طیارے) بھی تباہ ہوئے ہیں، جبکہ وہاں موجود کئی دیگر اہم جنگی و معاون طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس حملے کے بعد خطے میں امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان براہِ راست تصادم کا خطرہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US