پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز یا بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں، بشمول فوجی پروازوں، کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب 24 اگست 2026 پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم تک مؤثر رہے گی۔
نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق بھارتی رجسٹریشن رکھنے والے تمام طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے ہوائی جہازوں پر بھی ہوگا جبکہ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس پابندی کے دائرہ کار میں شامل رہیں گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نوٹم کے مطابق پابندی مقررہ مدت تک نافذ العمل رہے گی