انسدادِ دہشت گردی عدالت میں گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے گرفتار ملزم کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ دورانِ سماعت جج نے ملزم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، اب رونے کا کیا فائدہ ہے؟ تم نے ملک کا کتنا بڑا نقصان کیا، ایک معصوم گھر تباہ کردیا۔ تمہارے رونے دھونے سے کیا وہ واپس آ جائے گا؟
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ چشم دید گواہان نے ملزم کی شناخت کرلی ہے، جبکہ شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں مکمل کی جاچکی ہے۔
عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔