امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی، عباس عراقچی

image

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری تنازع اس وقت اختتام پذیر ہوگا جب ایران جنگی محاذ پر برتری حاصل کر لے گا اور مضبوط پوزیشن میں ہوگا۔

ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ کا انجام یا تو واضح فوجی کامیابی کی صورت میں ہوتا ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔ ان کے مطابق بامعنی مذاکرات اسی وقت ممکن ہوتے ہیں جب ایک فریق میدان جنگ میں نمایاں عسکری اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کرچکا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو اپنے عوام کی جان، سلامتی اور ملک کے مستقبل سے متعلق فیصلے انتہائی احتیاط اور مکمل سوچ بچار کے ساتھ کرنے چاہییں۔ ان کے بقول سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلسل یہ جائزہ لیتی رہے کہ جنگ جاری رکھنے کے فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ ہیں یا نہیں۔

عباس عراقچی نے مزید دعویٰ کیا کہ اگرچہ ایران کو جنگ کے دوران کچھ نقصان بھی اٹھانا پڑا، تاہم اس کے باوجود ملک ایک مؤثر عالمی طاقت کے طور پر سامنے آیا اور اس نے اپنے سیاسی اور ریاستی نظام کی مضبوطی کا عملی مظاہرہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US