کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قونسل جنرل چارلس گڈمین نے 'قونصلیٹ جنرل یوتھ کونسل' (CGYC) اور 'پاکستان یو ایس ایلومنائ نیٹ ورک' (PUAN) کے اراکین کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے پاکستانی بزنس لیڈرز کو تجربہ کار کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔
اس موقع پر یوتھ کونسل کے اراکین اور طالبعلموں نے کاروباری دنیا کے چیلنجز پر سینئر ماہرین سے براہِ راست گفتگو کی اور ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کی۔
آئندہ 10 ماہ کے دوران، ان انڈر گریجویٹ طلبہ کو امریکی کاروباری اقدار کی روشنی میں اور پاکستانی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق کاروباری معلومات، رہنمائی اور عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ اپنے خیالات اور منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں۔