پیٹرول لیوی اور ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

image

جماعت اسلامی پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول پر عائد لیوی عوام پر اضافی بوجھ ہے، جسے جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کو سڑکوں پر نکل کر پرامن انداز میں احتجاج کریں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر بھی شہر میں پیٹرول لیوی کے خلاف احتجاجی مہم کا باقاعدہ اعلان کریں گے، جبکہ احتجاج پرامن اور منظم انداز میں کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں بظاہر ایک دوسرے کی مخالفت کرتی ہیں، لیکن حقیقت میں اتحادی ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ کردار ادا نہیں کر رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US