کراچی: کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 6 افراد بے ہوش، اسپتال منتقل

image

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر بی میں ایک گھر کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعہ پیش آتے ہی تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دم گھٹنے سے متاثر ہونے والے ان افراد کی عمریں 26 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US