کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن، جنگل چوک کے قریب ایک گودام میں اچانک ہوائی یا نامعلوم وجوہات کی بنا پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر فائر بریگیڈ کے ٹرکوں اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں گودام میں لگی آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔