صدر ٹرمپ کا دنیا بھر پر نئے درآمدی ٹیرف لگانے کا اشارہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے درجنوں ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو عارضی 10 فیصد عالمی ٹیرف کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی ڈیوٹیاں نافذ کی جاسکتی ہیں۔

ابتدائی طور پر بیشتر ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ زیادہ شرح کے ٹیرف عائد کرنے کے لیے قانونی بنیادیں بھی فراہم کر رہی ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا کی گاڑیوں اور دیگر سامان پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ آئندہ ماہ سے ہو گا۔

واضح رہے کہ 20 فروری 2026 کو امریکی سپریم کورٹ نے 'انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ' (IEEPA) کے تحت ٹرمپ کے مستقل ٹیکس لگانے کے قانون کو غیر آئینی قرار دے کر روک دیا تھا، کیونکہ عدالت کے مطابق کانگریس نے صدر کو اس قانون کے تحت ڈیوٹیز لگانے کا اختیار نہیں دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے 'سیکشن 122' کے تحت 150 دنوں کے لیے عارضی طور پر 15 فیصد عالمی ٹیکس لاگو کیا تھا، جس کی آئینی مدت اسی ہفتے 24 جولائی 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US