حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب: پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

image

حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز نے اپنی مجوزہ ہڑتال مؤخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

مذاکرات کی کامیابی پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خطے کی موجودہ اور بحرانی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اب تک کئی سو ارب روپے کی سبسڈی دی جا چکی ہے جبکہ ایک جامع اور مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے آئل ریفائنریز اور پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے ساتھ بھرپور اور تعاون پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US