ایران پر امریکی حملوں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 8 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.44 ڈالر یا 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل 3 ڈالر سے زائد اضافے کے بعد 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔