روس کا جدید ترین Su-57 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

image

روس کا جدید ترین اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس Su-57 جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ماسکو کے نواحی دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعے کے بعد روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے حادثے کی وجوہات یا دیگر تفصیلات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US