بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل مستعفی

image

بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

ڈھاکا ٹریبیون اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے صدر پر 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد کے مطالبے کے بعد حکومت کی جانب سے استعفے کا دباؤ تھا۔

صدارتی پریس سیکریٹری سرور عالم کے مطابق، آئین کے تحت صدر کا دستخط شدہ استعفیٰ اسپیکر کو موصول ہوتے ہی موثر ہو جاتا ہے، جس کے بعد اب نئے عبوری صدر کے انتخاب کے لیے آئینی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی وطن واپس آکر اپنے خلاف قائم مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US