بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں احتجاج کے دوران بعض افراد کی جانب سے پاکستان، پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں نعرے لگانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں احتجاجی مظاہرین بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق یہ احتجاج حکومتی پالیسیوں کے خلاف کیا گیا۔
ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں بعض صارفین اسے مودی حکومت کے خلاف عوامی ناراضی قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اس کے مختلف پہلوؤں پر تبصرہ کر رہے ہیں۔
تاہم، اس ویڈیو میں لگائے گئے نعروں، احتجاج کی نوعیت اور اس سے متعلق دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔