عمان میں حوثی نمائندوں اور سعودی وفد کی ملاقات، علاقائی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

image

الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ (حوثی) تحریک کے ترجمان اور سعودی وفد کے درمیان عمان میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے میں جاری کشیدگی، امن و استحکام اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں اقوام متحدہ، سعودی عرب اور انصار اللہ کے نمائندے موجود ہیں، جہاں مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا اور کشیدگی میں کمی کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی متوقع ہے۔

تاہم اس ملاقات یا مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے متعلقہ فریقین کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US